اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کو بھی خوش نہیں کر سکی تو صرف معیشت تباہ کرنے آئی ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ غیر ملکی ترسیلات اور زرمبادلہ میں کمی ان کا دیا ہے جبکہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگ مر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پر جماعت اسلامی اور PAT کے احتجاج دونوں کی میں حمایت کرتا ہوں اور منگل کو الیکشن کمیشن جاں گا۔