حسان خاور

امپورٹڈ حکومت اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز رہے، حسان خاور

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اپنی گھٹیا حرکتوں سے باز رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ پی پی 167 میں پی ٹی آئی کے دفتر پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدوار کے بیٹے کو زخمی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ ن لیگی اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے باز رہے، عوام نے آپ کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔