کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پر فخرہے،وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا۔
بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس پر پیغام میں کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا، قربانیاں بے مثال ہیں۔ قوم کو اپنی پولیس کے شہدا پرفخر ہے۔
بلاول نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا، محدود وسائل میں بھرپور طریقے سے ذمے داریاں نبھانے پر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادرسپوتوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا۔