چینی وزارتِ دفاع 43

امن پسند ممالک اور عوام کو مشترکہ طور پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا دفاع کرنا چاہیے، چینی وزارتِ دفاع

بیجنگ (رپورٹںگ آن لائن) چینی وزارتِ دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے فوجی امور سے متعلق ایک پریس کانفرنس کی صدارت کی ۔

انہوں نے جاپان کی جانب سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو جدید ریڈار سمیت دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری بشمول جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے، جاپان کے فوجی طاقت میں اضافے اور سلامتی کے اقدامات پر تنقید کی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ اپنے اقدامات پر غور کرنے اور خود پر قدغن لگانے کے بجائے، جاپان نے اپنی فوجی استعداد کو مزید بڑھانے، مہلک ہتھیاروں کو برآمد کرنے اور یہاں تک کہ جوہری ہتھیار رکھنے کی باتیں کرتے ہوئے واضح طور پر جاپان کی دائیں بازو کی طاقتوں کی ‘دوبارہ عسکریت پسندی’ کو فروغ دینے اور فوجی قوم پرستی کو دوبارہ زندہ کرنے کی خطرناک سوچ کو ظاہر کیا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ تمام امن پسند ممالک اور عوام کو جاپانی حکومت کی مذموم سازشوں کو سمجھنا چاہیئے ، جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ ابھرنے سے بچنا چاہیے، مل کر بعد از جنگ عظیم دوم ،بین الاقوامی نظام کا دفاع کرنا چاہیے، اور دنیا اور خطے میں امن و استحکام کا مضبوط تحفظ کرنا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں