بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)دسمبر کے وسط اور آخرمیں، “امن اور دوستی-2025″ مشترکہ مشق ملائیشیا اور اس کے آس پاس سمندری علاقے میں منعقد کی جائے گی۔ اس مشترکہ مشق کا موضوع ” انسانی امداد ،آفات سے نمٹنا اور بحری سلامتی” ہے۔
چین اور ملائیشیا کے فوجی دستے مشترکہ عملی مشق کریں گے ، اور دیگر آسیان ممالک کو مبصرین کی دعوت دی جائے گی۔ یہ اس قسم کی چھٹی مشق ہے جس کا مقصد چین اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک کی افواج کے درمیان عملی تعاون کو گہرا کرنا، غیر روایتی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کی مشترکہ صلاحیت کو بڑھانا، اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔