چین 10

امریکی کمپنیاں “چائنا آپرچیونٹی 2.0” کے بارے میں پرامید ہیں، رپورٹ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کا جنوبی شہر شیامن عالمی کاروباری حلقوں میں آج کل ایک ” مقبول ترین مقام” بن گیا ہے ۔

چین کا بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت کا چھبیسواں میلہ یہاں منعقد ہو رہا ہے۔ 129 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندگان کاروباری مواقعوں کی تلاش میں یہاں آئے ہیں، جن میں درجنوں امریکی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔اس موقع پر متعدد امریکی کمپنیوں کے ذمہ داران نے کہا کہ چین میں سرمایہ کاری ایک ” مضبوط انتخاب” ہے، اور وہ “چائنا آپرچئونٹی 2.0” کے بارے میں پرامید ہیں۔

چین میں امریکن چیمبر آف کامرس کے صدر مائیکل ہارٹ نے کہا کہ چینی معیشت امریکی کمپنیوں کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ یہ نہ صرف مارکیٹ، انجینئرز کی صلاحیتوں اور سپلائی چین کے وسائل تک رسائی فراہم کرتی ہے، بلکہ مارکیٹ میں مسابقتی صورتحال کو براہ راست محسوس کرنے کا موقع بھی دیتی ہے۔ چینی معیشت کی جدت اور اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کو بھی نئے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں