امریکی وزیرخارجہ

امریکی وزیرخارجہ کا سعودی اور قطری ہم منصبوں سے تبادلہ خیال

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے بتایاکہ یہ تبادلہ خیال مشرق وسطی میں جنگی خاتمے کے سلسلے میں تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں خلیجی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی اور حماس کے سربراہ یحیی السنوار کے قتل کے بعد ممکنہ طور پر بڑھنے والی کشیدگی اور بے چینی کے تناظر میں بات چیت ہوئی ہے۔