پیٹ ہیگستھ 12

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششیں مسترد کر دیں

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے مواخذے کی کوششوں کو مسترد کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ مواخذے کی کارروائی سے پریشان نہیں، وہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے کو دوبارہ بھی درست سمجھیں گے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کیخلاف جنگ غیر مقبول ہو سکتی ہے لیکن ضروری تھی، کسی نہ کسی کو جنگ اور ایرانی رجیم کا سامنا کرنا ہی تھا، امریکی عوام فتح سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ صدر ٹرمپ کے اقدامات کا مثبت انداز میں جائزہ لے گی، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں