امریکی وزیر دفاع ن 121

امریکی وزیر دفاع نے دورہ سعودی عرب موخر کر دیا

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر دفاع نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعدخلیجی ممالک کے دورہ میں شیڈول شدہ دورہ سعودی عرب موخر کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنرل لائیڈ آسٹن کابل سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کے بعد خطے میں موجود اتحادی ممالک کے تعاون پرامریکی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کی مہم کے سلسلے میں خلیجی ممالک کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔لائیڈ آسٹن کا دورہ سعودی عرب ان کے پروگرام میں شامل تھا مگر پینٹاگون انتظامیہ کے مطابق شیڈول میں تنازعے کے باعث اب اس دورے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

امریکی انتظامیہ کی جانب سے اس دورے کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔آسٹن نے اپنے دورے کا آغاز قطر سے کیا تھا جہاں پر خطے میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ العدید ائیربیس موجود ہے۔ امریکی وزیر دفاع کویت اور بحرین کے دورے بھی مکمل کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں