میونخ(رپورٹنگ آن لائن)شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے 62 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آمد کے بعد انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شام کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اہم ترین مقامی اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی جانب سے شامی حکومت اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز ( قسد)کے ساتھ حالیہ انضمام کے معاہدے اور داعش کے خلاف جنگ میں شامی ریاست کی کوششوں کے لیے امریکہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔








