مارکو روبیو 9

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں۔

اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ میڈیا کے بعض انٹیلی جنس ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں، کچھ ذرائع ایسی معلومات گھڑ کر صحافیوں کو دیتے ہیں جن تک ان کی رسائی ہی نہیں ہوتی، بعض افراد آدھی سچی معلومات غیرقانونی طور پر افشا بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ نہیں۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کوئی مصدقہ انٹیلی جنس ہوتی تو وہ خفیہ معلومات کے زمرے میں آتی، حالیہ تکنیکی خرابیوں کو منظم سائبر حملہ قرار نہیں دیا جا سکتا.قبل ازیں امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ایران پر واشنگٹن میں ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام لگا دیا۔

سی این این کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، انٹیلی جنس معلومات میں ممکنہ اہداف اور مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں