سنگاپور(رپورٹنگ آن لائن)امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے چین پر الزام عائد کر دیاہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین پر اپنی حاکمیت کے ناجائز دعوے کر کے اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے سات روزہ دورے کے دوران انہوں نے منگل کو سنگار پور میں صحافیوں کو بتایا کہ2016 میں ایک بین الاقوامی ٹریبیونل نے بیجنگ کے ان دعوئوں کو مسترد کر دیا تھا۔
تاہم چین اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا۔ امریکا بحیرہ جنوبی چین کو امریکی مفادات کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔ برونائی، ویت نام، ملائیشیا اور فلپائن بھی بحیرہ جنوبی چین کے کچھ حصوں پر حق جتاتے ہیں۔ کملا ہیرس سنگاپور اور ویتنام کے دورے پر ہیں۔









