59

امریکی نائب صدر کا یوکرینی صدر سے رابطہ، زیلنسکی کو امن منصوبے پر راضی کرنیکی کوشش

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) یوکرین میں امن قائم کرنے کی کوششیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے یوکرینی صدر سے رابطہ کر لیا۔

جے ڈی وینس نے صدر زیلنسکی سے رابطہ کرکے اٹھائیس نکاتی امن منصوبے پر راضی کرنے کی کوشش کی، یوکرین نے امریکا کا نیا امن پلان موصول ہونے کی تصدیق کر دی، صدر زیلنسکی نے متبادل تجاویز پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون مذاکرات چاہتے ہیں، کیف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، یورپ کو ڈھال قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا امید ہے یورپ ہمارے ساتھ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں