جو بائیڈن 156

امریکی فوجی انخلا پر کابل میں ہونے والی افراتفری روکنا نا ممکن تھا، جو بائیڈن

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو افغانستان سے باحفاظت نکالنے کے لیے امریکی فوج انخلا کی ڈیڈلائن 31 اگست کے بعد بھی ملک میں رہ سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا کہ ڈیڈلائن سے قبل افغانستان سے امریکیوں اور امریکی اتحادیوں کو نکالنے کے لیے امریکہ ہر ممکن کوشش کرے گا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ 31 اگست کے بعد اگر کوئی امریکی شہری افغانستان میں رہ جاتا ہے تو انتظامیہ کس طرح اس کی مدد کرے گی؟ پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر وہاں امریکی شہری رہ جاتے ہیں تو ہم انہیں نکالنے کے لیے وہاں موجود رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں