سی جی ٹی این 27

امریکی طرز کی بالادستی مکمل طور پر غنڈہ گردی کی سیاست میں تبدیل ہو چکی ہے، سی جی ٹی این سروے

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 93 فیصد شرکاء نےوینزویلا کی قومی خودمختاری پر “امریکی طرز کی بالادستی” کی کھلی اور جارحانہ خلاف ورزی کی سخت مذمت کی، جبکہ 91.7 فیصد شرکاء نے امریکہ کے ‘ریاستی دہشت گردی’ کے دوبارہ ابھرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سروے میں 94.3 فیصد شرکاء نے کہا کہ امریکی حکومت کا اصل مقصد تیل کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ 93.7 فیصد شرکاء نے کہا کہ “انسدادِ منشیات” کا بیانیہ دراصل ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک بہانہ سازی ہے۔

90.5 فیصد شرکاء کا خیال ہے کہ امریکی محکمہ انصاف کو وینزویلا کے صدر کے خلاف مقدمہ چلانے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔ 86.3 فیصد شرکاء نے امریکہ سے سختی سے مطالبہ کیا کہ وہ وینزویلا کے صدر کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے۔ سروے میں 87.8 فیصد شرکاء نے کہا کہ امریکہ کی یہ کارروائی لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
یہ سروے سی جی ٹی این کی انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں کے پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 24 گھنٹوں کے اندر کل 44,603 شرکاء نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں