ڈونلڈ ٹرمپ 39

امریکی صدر کا سینیٹ کے فلی بسٹر طریقہ کارکو ختم کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سینیٹ سے کسی قانون کی منظوری لینے کے لئے فلی بسٹر کی روایت کو ختم کردیا جانا چاہیے۔ اس روایت کے مطابق کسی بھی قانون سازی کی منظوری کیلئے امریکی سینیٹ کے 100 میں سے کم از کم 60 ارکان کی حمایت ضروری ہوتی ہے۔

فی الوقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کو سینیٹ میں 47 کے مقابلے میں 53 کی اکثریت حاصل ہے۔میڈیا کے رپورٹ مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ری پبلکنز اپنا ‘ٹرمپ کارڈ’ استعمال کریں اورفلی بسٹر سسٹم کو ختم کردیں۔

امریکا میں وفاقی حکومت کا جزوی شٹ ڈاؤن کو 30 دن مکمل ہو چکے ہیں اور اس کے خاتمے کے تاحال کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔غیر جانبدار کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق طویل شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی معیشت کو 7 سے 14 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے، جب کہ جی ڈی پی میں چوتھی سہ ماہی کے دوران 2 فیصد تک کمی آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں