ٹرمپ ن 360

امریکی صدر ٹرمپ نے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ٹرمپ نے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام تناو کم کریں اور جذبات قابو میں رکھیں۔علاوہ ازیں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ کے چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کیخلاف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں