صدر بائیڈن 122

امریکی صدر بائیڈن نے مائیکل کوریلا کو ملکی فوج کی مرکزی کمان کا سربراہ نامزد کر دیا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے لیفٹیننٹ جنرل مائیکل کوریلا کو امریکی فوج کی مرکزی کمان کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے اس خبر کی تصدیق کر دی۔ اگر ملکی سینیٹ کوریلا کے نام کی منظوری دیتی ہے، تو وہ وہ جنرل میکینزی کی جگہ سینٹرل کمانڈ کی سربراہی سنبھالیں گے۔

جنرل کوریلا مشرق وسطی میں امریکی فوجی کارروائیوں کی کمان کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کوسووو، افغانستان اور عراق میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سن 2005 میں وہ عراقی شہر موصل میں گولی لگنے سے شدید زخمی بھی ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں