امریکی صدر 157

امریکی صدر اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے لیے تیار

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے آئندہ ماہ جنیوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایسی صورت میں یہ دونوں صدور کی بطور سربراہان ریاست پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی، ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ وائٹ ہائوس کے مطابق اس ملاقات میں امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم بنانے پر بھی بات ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں