واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن) امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں سیاہ فام شخص پر پولیس اہلکارکی
فائرنگ کے بعد ہنگامہ پھوٹ پڑے۔کینوشا پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پولیس اہلکار کی
فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیاہ فام شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بیان میں پولیس
اہلکار کے اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم یہ کہا گیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقت ریاست وسکونسن کا محکمہ
انصاف کرتے گا۔امریکہ میں سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی تیزی سے وائرل ہونے والی وڈیو میں ایک سیاہ فام
شخص کو ایک کار کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے پیچھے دو پولیس اہلکار جا رہے ہیں۔ سیام فام کے
کار کا دروازہ کھولنے پر ایک پولیس اہلکار نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتییجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔
واقعہ کی وڈیو وائرل ہوتے ہیں درجنوں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔ انہوں نے پولیس کے خلاف شیدید
احتجاج کیا اور جگہ جگہ آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ مئی کی 25 تاریخ کو ایک سفید فام پولیس اہلکار کی
ہاتھوں سیام فام شخص جارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکہ بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے
جن پر قابو پانے کے لئے بعض مقامات پر فوج تعینات کرنا پڑی تھی۔ امریکہ میں پولیس کے رویے
کے خلاف جارج فلائیڈ کی موت سے شروع ہونے والا احتجاج اب بھی جاری ہے۔