تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری میجرجنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران کےخلاف جنگ امریکی حکومت کو تباہ کرچکی ہے، امریکا مایوس جواری کی طرح ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا کہ امریکا فرضی مذاکرات سے متعلق جعلی خبریں پھیلانا بند کرے اور مغربی ایشیا کے نئے نظام کو تسلیم کرے۔محسن رضائی نے کہا کہ وقت آگیا ہےکہ ایران کی7 شرائط کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جائیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔
وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا جب چاہے حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ایران سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، میں تیار ہوں، امریکا خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے اور تہران کے ساتھ نئے معاہدے کا منتظر ہے۔








