واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی ایوان نمائندگان نے زیادہ سے زیادہ ریاستی قرضوں کی حد بڑھا دینے کی منظوری دے دی ہے۔ یوں کانگریس کے ایوان زیریں نے کم از کم فی الحال دنیا کی سب سے بڑی معیشت کی حکومت کو ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے سے بچا لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ ارکان کی اکثریت ہے اور انہوں نے اس بارے میں متفقہ رائے سے ایک قرارداد منظور کر لی۔ یوں امریکی حکومت اب زیادہ سے زیادہ جتنے قرضے لے سکتی ہے،
ان کی مالیت میں چار سو اسی بلین ڈالر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی سینیٹ میں اس موضوع پر ووٹنگ گزشتہ ہفتے ہو گئی تھی۔ اس طرح امریکا میں اب مالیاتی وجوہات کی بنا پر وفاقی اداروں کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔







