تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں جس کا فیصلہ ان کے مفادات کے بجائے کوئی اور کر رہا ہو۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں سے ایران جنگ کے دوران قرض معافی کی تجویز سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ میں جنگ کیلئے امریکی شہریوں کو مالی مراعات دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ترجمان کے مطابق امریکی شہریوں کے طلبہ قرضے اور کریڈٹ کارڈ کے قرضے معاف کرنے کی تجویز دی گئی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکی شہری اپنی زندگیوں اور مستقبل کو کسی اور کی جنگ کیلئے استعمال ہونے دیں گے؟
اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکی شہری خود کو ایسی جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں اور اپنی زندگیاں اور ٹیکس کسی اور کی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔









