واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے متاثرین سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہائوس جوڈیشری کمیٹی کی سماعت کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ پرمیلا جے پال نے کمرے میں موجود جیفری ایپسٹین کے متاثرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم وہ لوگ اپنا ہاتھ اٹھائیں جو ابھی تک اس محکمہ انصاف کے حکام سے ملاقات نہیں کر سکے۔
پرمیلا جے پال کے کہنے پر کمرے میں موجود جیفری ایپسٹین کے تمام متاثرین نے اپنا ہاتھ اٹھایا۔









