برسلز(رپورٹنگ آن لائن )نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا کہ امریکہ یورپ سے اپنی افواج نہیں نکالے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم یوکرین میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔
گرین لینڈ کے بحران کے بارے میں روٹے نے کہا کہ یہ ان چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے جن کا ہمیں سرد شمالی پانیوں کے علاقے میں سامنا ہے۔









