واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیاہے کہ امریکہ کے ‘ترکش میں ایسے تیر ہیں جنہیں ابھی ایران کے خلاف استعمال نہیں کیا گیا’ اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کی بدولت ان کے استعمال سے ہم بچ جائیں گے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہامریکہ نے کافی حد تک اپنے فوجی مقاصد حاصل کر لیے ہیں، وینس نے صحافیوں کو بتایا اور مزید کہاکہ جو ہتھیار اور ذرائع ہم نے ابھی استعمال نہیں کیے، صدر ان کے استعمال کا فیصلہ کر سکتے ہیں اور وہ کریں گے اگر ایرانیوں نے اپنا طرزِ عمل نہ بدلا۔








