چہرہ بے نقاب 134

امریکہ کے بعد اسرائیلی اخبار نے بھی بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا چہرہ بے نقاب کر دیا

یروشلم/نئی دہلی (ر پورٹنگ آن لائن) امریکہ کے بعد اسرائیلی اخبار نے بھی بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے کئی بڑے شہروں میں مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات کے بعد مسیحی اقلیت بھی نشانے پر ہے‘انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور ہندوتوا کا پرچار کرنے والوں کو ان واقعات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے‘کرسمس پر بھارت کے شہر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نذرآتش کیا گیا‘ ریاست ہریانہ میں گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی‘مسیحی برادری کو ناصرف عبادت سے روکا گیا بلکہ انتہا پسندوں نے ہندو مذہب کے نعرے بھی لگوائے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے بعد مسیحی برادری بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں اور امریکی میڈیا کے بعد اسرائیلی اخبارنے بھی مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

ایک اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے کئی بڑے شہروں میں مسلمانوں کی نسل کشی کے واقعات کے بعد مسیحی اقلیت بھی نشانے پر ہے۔رپورٹ کے مطابق انتہا پسند جماعت آر ایس ایس اور ہندوتوا کا پرچار کرنے والوں کو ان واقعات میں حکمراں جماعت بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسمس کے موقع بھارت کے شہر آگرہ میں سانتا کلاز کا پتلا نذرآتش کیا گیا، ریاست ہریانہ میں گرجا گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی، مسیحی برادری کو ناصرف عبادت سے روکا گیا بلکہ انتہا پسندوں نے ہندو مذہب کے نعرے بھی لگوائے۔حال ہی میں بنگلور سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تجسوی سریا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانے پر زور دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں