روانڈا کے طلبا

امریکہ میں روانڈا کے طلبانئی ویزہ پالیسی کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار

کی گالی (رپورٹنگ آن لائن)روانڈا کے ایک اعلی سفارتکار نے رواں ہفتے کے اختتام پر امریکہ میں روانڈا کے طلبا سے کہا ہے کہ وہ غیر یقینی صورتحال کے لئے تیار رہیں کیونکہ ٹرمپ انتطامیہ نے بین الاقوامی طالب علموں کے لئے اپنی متنازعہ ویزہ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)نیاس ہفتہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ میں ایف ون اور ایم ون ویزہ پر اس وقت موجود غیر ملکی طلبا کو یا تو ملک چھوڑ دینا ہوگا یا پھر پھر دیگر اقدامات اٹھانے ہوں گے جیسا کہ اگر ان کی سکول کی جماعتیں موسم خزاں کے سمسٹر کے دوران مکمل طور پر آن لائن ہوں تو انہیں ایک ایسے سکول میں منتقل کرنا ہوگا جہاں بذات خود انسٹرکشن موجود ہو ں تاکہ ان کی قانونی حیثیت برقرار رہ سکے ۔

امریکہ کے لئے روانڈا کے سفیر ماتیلڈی موکانتابانہ نے امریکہ میں موجود 200 سے زائد تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم روانڈا کے طلبا سے در خواست کی ہیاپنے آپ کو تیار رکھیں اور اپنے سکولز کی پالیسی کے مطابق عمل کریں ،

انہوں نے واضح کیا کہا کہ یہ امکان موجود ہے کہ ان کو یہ ملک چھوڑنا پڑ سکتاہے ، یہ بات نیو ٹائمز نے اپنے ہفتہ وار ایڈیشن میں رپورٹ کی ہے۔نیو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مقیم روانڈا کے طلبا ملک سے اپنی ممکنہ واپسی کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کو اپنی واپسی کے اخراجات کا بھی اندیشہ ہے ۔