انتھونی البانی 41

امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے،وزیراعظم انتھونی البانی

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت نے شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے کا جو حیران کن اعلان کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے بعد انتھونی البانی کا یہ بیان سامنے آیا ۔البانی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہآسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی اور جو گذشتہ سال تھی۔ آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

“ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت وہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں آباد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہامریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں