جیاولی جیان

امریکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو شعوری نقطہِ نظر سے دیکھے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاولی جیان نے کہا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین

اور چین امریکہ تعلقات کو استدلالی و معروضی نقطہِ نظر سے دیکھے۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین

کے ساتھ اختلافات پر قابو پاتے ہوئے تعاون کو فروغ دینا چاہیئے تاکہ چین امریکہ تعلقات ہم آہنگی ، تعاون اور استحکام پر

مبنی راہ پر گامزن ہوسکیں۔ جیاو لی جیان نے کہاکہ امریکہ کے لیے چین کی پالیسی مستقل اور واضح ہے، چین امریکہ تعاون

سے دونوں مستفید ہوں گے جب کہ تصادم دونوں کے لیے نقصان دہ ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ ایس

ے تعلقات کا خواہش مند ہے جو عدم تنازعات ،عدم محاذ آرائی ، باہمی احترام ، تعاون اور جیت جیت پر مبنی ہوں،

اس کے ساتھ ساتھ چین اپنے اقتدار اعلی ، قومی سلامتی اور ترقی کے مفادات کی بھی بھرپور حفاظت کرتا ہے۔