چاو لی جیان 256

امریکہ تائیوان کے ساتھ ہر قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے بند کرے ،چین

بیجنگ ( ر پورٹنگ آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے امریکہ

اور تائیوان کے درمیان سرکاری تبادلوں کی ہمیشہ سختی سے مخالفت کی ہے اور امریکی وزیر صحت کے دورے

سے متعلق بھی امریکہ سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے

تائیوان سے متعلق اپنے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، تائیوان کا مسئلہ چین۔امریکہ تعلقات کے

حوالے سے ایک اہم اور حساس نوعیت کا معاملہ ہے،ایک چین کا اصول چین۔امریکہ تعلقات کی

سیاسی بنیاد ہے۔انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ ایک چین کے اصول اور فریقین کے درمیان طے

شدہ تین مشترکہ اعلامیوں پر کاربند رہا جائے،تائیوان کے ساتھ ہر قسم کے سرکاری تبادلے اور رابطے بند

کئے جائیں، تائیوان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے اورتائیوان سے متعلقہ امور کو

احسن طور پر نمٹا جائے تاکہ چین اور امریکہ کے درمیان اہم شعبہ جات میں تعاون متاثر نہ ہو اور آبنائے

تائیوان کے امن اور استحکام کو شدید نقصان نہ پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں