نائب گورنر 56

امریکامیںتاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی کا قرآن پاک پر عہدے کا حلف

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا میں نئی تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف لے لیا، ریاست کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی خاتون رہنما ایبی گیل نے سنبھال لیا۔

ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں اور لیفٹی نینٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا۔غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں، حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امام شریف نے دعا کرائی۔

اس موقع پر سینیٹر صدام ازلان سلیم اور سینیٹر کنعان بھی موجود تھے جبکہ ایڈمز اسکاوٹنگ امریکا اور گرلز اسکاوٹس نے اس موقع پر پریڈ میں حصہ لیا جس کی قیادت رضوان جاکا، احسن اللہ، بیتھنی رشید اور دیگر نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں