ایران اور امریکا 89

امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ، ایران نے یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندی مسترد کر دی

تہران( رپورٹنگ آن لائن)ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے کے لئے یورینیم کی افزودگی پر عارضی پابندی مسترد کر دی۔

عرب ٹی وی نے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کرنے کے لیے یورینیم افزودگی کی عارضی معطلی پر غور نہیں کریں گے ۔

ا ن کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے چھٹے دور کے لیے تاحال کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں