مراد علی شاہ 25

امریکا کیخلاف گرین شرٹس کی کامیابی پورے وطن کیلئے باعثِ مسرت ہے، مراد علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو امریکہ کے خلاف شاندار فتح پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی قابلِ قدر ہے،

کھلاڑیوں کے جذبے اور ہمت نے قوم کو فخر سے نوازا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح ملک کیلئے فخر کا باعث ہے، قومی ٹیم کی جیت نے نوجوانوں میں کھیلوں کے جذبے کو مزید بڑھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں