نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ کہ امریکا کو ملکی مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت ختم نہیں کرنی چاہیے۔
عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکا کو ایک عالمی رہنما کے طور پر اپنی ذمہ داری سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہییاور یہ ہماری قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں ہے کہ ہم مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا موقف ہمیشہ امن اور مسائل کا حل رہا ہے۔







