واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جنوبی افریقا میں20 فروری سے ہونے والیجی 20 وزرائے خارجہ کے جلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اجلاس 20 اور 21 فروری کو ہو گا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مارکو روبیو نے گزشتہ روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ 20اور 21 فروری کو جوہانسبرگ میں ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا کام امریکا کے مفادات کو آگے بڑھانا ہے نہ کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو ضائع کرنا ۔