امریکا 173

امریکا کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں روس کی رکنیت معطل کرنے پرزور

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن )امریکا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے روس کو انسانی حقوق کونسل سے معطل کرنے پر زوردے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ یوکرین کے روسی فوجیوں پر بوچا شہر میں درجنوں شہریوں کو قتل کرنے کے الزام کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی 193 ارکان پر مشتمل جنرل اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے ووٹ کے ذریعے انسانی حقوق کی مسلسل، سراسراور منظم خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر کسی ریاست کی کونسل کی رکنیت کو معطل کیا جاسکتا ہے۔بخارسٹ میں نیوزکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا:انسانی حقوق کونسل میں روس کی شرکت ایک ڈھونگ ہے اوریہ غلط ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اسے ہٹانے کے لیے ووٹ دے۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے بتایا کہ امریکاروس کو معطل کرنے کے اقدام کو رواں ہفتے جنرل اسمبلی میں رائے شماری کے لیے پیش کرنا چاہتا ہے۔ لنڈاتھامس گرین فیلڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان 140 ممالک کے لیے میرا پیغام ہے جو ہمت کے ساتھ اکٹھے کھڑے ہیں:بوچا سے سامنے آنے والی تصاویراور یوکرین بھر میں تباہی اب ہم سے اپنے الفاظ کو عملی کارروائی سے ہم آہنگ کرنے کا تقاضا کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں