امریکا 204

امریکا نے فلسطین میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالف کردی

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا نے بین الاقوامی فوج داری عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے جس میں عالمی عدالت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف فلسطینیوں نے امریکا کی مخالفت کو اسرائیلی ریاست کے جرائم کی طرف داری قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں عالمی فوج داری عدالت کے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی فوج داری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے کیونکہ اسرائیل عالمی فوج داری عدالت کا رکن نہیں ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی عالمی عدالت کی رکنیت کے اہل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں