نئے کیسزرپورٹ

امریکا میں یومیہ کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے کیسزرپورٹ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکا میں اب کورونا وائرس کے یومیہ اوسطا ایک لاکھ نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ جون کے اختتام میں یومیہ اوسط گیارہ ہزار تھی، جو اب بڑھ کر ایک لاکھ سے زائد نئی انفیکشنز تک پہنچ چکی ہے۔ حکام کے مطابق وائرس بالخصوص ملک کے جنوبی حصوں میں پھیل رہا ہے اور ان افراد میں، جنہوں نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے۔

امریکا کی ستر فیصد بالغ آبادی کو کورونا سے بچائو کے ٹیکے لگ چکے ہیں۔ طبی حکام کو خدشہ ہے کہ اگر لوگوں نے ٹیکے نہیں لگوائے، تو بدلتے ہوئے موسم کے ساتھ کیسز میں مزید اضافہ ممکن ہے۔