امریکا 133

امریکا میں اسقاط حمل کے سخت قوانین کے خلاف مظاہرے

واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکا کے 600 سے زائد شہروں میں ہزارہا خواتین نے اسقاط حمل کے ہارٹ بیٹ نامی قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس نے گزشتہ ماہ یہ قانون متعارف کرایا تھا جس کے تحت ماں کے پیٹ میں پلنے والے بچے کی جب دل کی دھڑکن شروع ہو جائے تو اس کے بعد سے اسقاط حمل یا ابارشن پر پابندی ہو گی۔

یہ وقت حمل ٹھہرنے کے قریب چھ ہفتے بعد کا بنتا ہے۔ واشنگٹن میں امریکی سپریم کورٹ نے اس پابندی کے خلاف حکومت کی ہنگامی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ پیر کے روز سپریم کورٹ کے جج دوبارہ اس معاملے پر غور کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں