خواجہ آصف 44

امریکا ایران میں دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف ے کہا ہے کہ میرے اندازے کے مطابق امریکا ایران میں دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، اگلی نشست تک ان شااللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر بڑا مہربان ہے، پاکستان کی جنگی میدان کے بعد سفارتی میدان میں کامیابی پر بھارت میں صف ماتم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں