مسعود پیزشکیان 11

امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے،مسعود پزشکیان

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جنگ، محاصرے اور پابندیوں کے ذریعے ایران میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایرانی قوم اتحاد، ہمدردی اور قومی یکجہتی کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ملک کے خلاف دشمنوں کے منصوبوں کا مقابلہ قومی اتحاد اور باہمی یکجہتی کے ساتھ کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں ایرانی عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد برقرار رکھنا دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں