لشیخ عکرمہ صبری 179

امام مسجد اقصیٰ لشیخ عکرمہ صبری کا فلسطینی نوجوانوں کو خراج تحسین پیش

مقبوضہ بیت المقدس( ر پورٹنگ آن لائن)مسجد اقصی کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے بیت المقدس کے دفاع کے لیے جدو جہد کرنے ر فلسطینی نوجوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کے نوجوان طبقے نے قابض صہیونی دشمن کو یہ سبق دیا ہے کہ بیت المقدس صرف اور صرف فلسطینیوں اور مسلمانوں کی ملکیت ہء اور اسے یہودیت میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے نوجوانوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ القدس کو یہودیانے اور اسیفلسطینیوں سے چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے فلسطینی نوجوانوں کا حصہ بڑھانے اور ان کی ثابت قدمی کو مستحکم کرنے کے لیے ان کی مدد کی ضرورت ہے۔ عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام اور عرب ممالک القدس کے نوجوانوں کی مدد کریں۔الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ القدس میں موجود تعلیمی اداروں، صحت کے مراکز اور فلاحی اداروں کی مدد کی ضرورت ہے تاکہ یہ ادارے بیت المقدس میں فلسطینی کمیونٹی کی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں