محمد وسیم 15

امام الحق سے کہا اسٹرائیک ریٹ بہتر کریں ورنہ یہ آخری سیریز ہوگی،محمد وسیم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کرکٹر محمد وسیم نے کہا ہے کہ امام الحق سے کہا اسٹرائیک ریٹ بہتر کریں ورنہ یہ آخری سیریز ہوگی۔سابق کرکٹر محمد وسیم نے ایک انٹرویومیں کہا کہ 2021ـ22 میں کسی نے آپشن دیا تھا کہ سلو وکٹوں پر جاتے ہیں اس وقت بھی آسٹریلیا کی پوری ٹیم نہیں آئی تھی لیکن اس سے بہت اچھی تھی تب میں نے کہا تھا کہ ہم انہیں نارمل پچ پر بھی آسانی سے ہرا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹنگ اچھی تھی اور ہم نے کامیابیاں بھی حاصل کی تھیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ امام الحق سے کہا تھا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر کریں ورنہ یہ آخری سیریز ہوگی، بابر اعظم کو بھی بتایا کہ امام کا ایوریج اچھا ہے لیکن جب وہ سلو اسٹرئیک ریٹ سے رنز کرتا ہے تو ٹیم کو نقصان ہوتا ہے۔محمد وسیم نے کہا کہ اس کے بعد امام الحق نے 100 کے اسٹرائیٹ ریٹ سے سنچری اسکور کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں