امریکا 235

امارات،بحرین کے اسرائیل کیساتھ معاہدوں سے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا،امریکا

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن )امریکا نے متحدہ عرب امارات اور بحرین پر اسرائیل سے معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے کوئی دبائو نہیں ڈالا ہے بلکہ ان کے اسرائیل سے امن معاہدوں سے خطے میں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہوگا اور ان دونوں ملکوں کی قومی سلامتی اور اقتصادی خوش حالی میں اضافہ ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ ٹموتھی لینڈر کنگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ یہ ممالک ازخود یہ کام کررہے ہیں اور اپنے قومی سلامتی کے مفادات کو سمجھ رہے ہیں۔

لینڈر کنگ نے بھی امریکا کی جانب سے اس خوش امیدی کا اظہار کیا ہے کہ مزید ممالک آگے آرہے ہیں اور وہ بھی بہت جلد (اسرائیل سے معمول کے) تعلقات استوار کررہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ ہم آیندہ امکانات کے بارے میں بہت خوش امید ہیں۔(معاہد ابراہیم ) سے مشرقِ اوسط کے خطے میں نوجوان لوگوں کے لیے مواقع بڑھ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں