اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے حکومت گریگی،پاکستان کے اندر جو تمام خرابیاں ہیں وہ عوام کے سامنے رکھنی ہیں۔
ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عدالت میں پیش ہوئے۔
جج اعظم خان کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی گئی ۔ایل این جی ریفرنس پر سماعت 26جنوری تک ملتوی کی گئی۔
شاہد خاقان عباسی، عبداللہ خاقان کی حاضری لگائی گئی۔احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج سے حکومت گرے گی،
پاکستان کے اندر جو تمام خرابیاں ہیں وہ عوام کے سامنے رکھنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5،6 لوگوں پر جو کمیشن بنا ہے وہ کمیشن لینے گئے تھے۔









