الیکشن کمیشن 270

الیکشن کمیشن کے الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات برقرار، اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق آرڈیننس پر الیکشن کمیشن کے تحفظات برقرار ہیں اور عید کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیے بغیر جاری کیا جس پر الیکشن کمیشن کے تحفظات برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدراتی آرڈیننس سے متعلق عید کے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں انٹرنیٹ ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق آرڈیننس کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن جائزہ لے کر وفاقی حکومت کو ایک بار پھر آرڈیننس سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں