فواد چودھری 122

الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنا عدالتی فیصلے کی توہین ہے،فواد چودھری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے کہا کہ کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کر کے فیصلہ دیا گیا، یہ الیکشن کمیشن کے ان بونے ممبران کا ایک اور جانبدار فیصلہ ہے۔ رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں