اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان کیا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کی کھلی یا بند کمرے سماعت سے متعلق کنفیوژن تھی، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونےکے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرےگا،
ترجمان نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت پرالجھامحسوس کیا جارہا ہے، اسکروٹنی کمیٹی اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے،کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔