اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہاالیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے ،الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر فیصلہ سنا کر شوق پورا کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ اب قوم جواب مانگتی ہے کے مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کیوں نہیں جاری ہو رہی؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ہدایت کو پامال کر کے الیکشن کمیشن پی ڈی ایم جماعتوں کو پناہ دے رہی ہے۔